تمام پاکستانیوں کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہیے : مشترکہ بیان
ہم افواج پاکستان اور ملک پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں
کمالیہ ( نئی آواز) سماجی، فلاحی، ادبی اور صحافتی شخصیت، کالم نگار، ایڈیٹر ملٹی میڈیا ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، محمد عرفان صدیقی، راحیل احمد، اور عمار صادق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شکر الحمدللہ! اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہمیں فتح نصیب ہوئی۔ تمام پاکستانیوں کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہیے۔ الحمد للہ ! بھارت کاغرور ملیا میٹ ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم اور ہماری قوم کے اتحاد، ہماری افواج “کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر اتر آئے تو ہم بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری قوم آج اپنے محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاک فضائیہ کی کامیابی بھی دشمن کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب ایک جگہ موجود ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ ہمیں پاک افواج پر فخر ہے انڈیا کو منہّ توڑ جواب دیکر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ پاک فوج کے موثر حملوں سے بھارت کو بھاری نقصان پہنچا، اس کی ایئر بیسز اور طیارے تباہ ہوئے پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بھارت نے امریکہ سے سیز فائر کی درخواست کی۔ جسے امریکہ نے پاکستان کے دوست ممالک کے ذریعے آگے بڑھایا۔ پاکستان نے اپنے سے سات گنا بڑی طاقت کو عبرتناک شکست دی ہے۔ جسے بھارت کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی بھارتی میڈیا کے کردار کو شرمناک قرار دیا۔ جبکہ پاکستانی میڈیا کی ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو سراہا۔ ہم افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے بزدل بھارت کی اہم تنصیبات کو جوابی حملہ کر کے چند گھنٹوں میں نست و نابود کر دیا اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان پُر امن ملک ہے اسکے خلاف سازشیں کرنے والے خود امن کے دشمن ہیں۔ اس جنگ میں جو بچےّ بوڑھے اور جوان شہید ہوئے ہیں اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ آمین