جس کی صدارت خوبصورت لب و لہجے کے شاعر یسین یاس نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ملک ارشاد نے سر انجام دیئے،
لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) حاضرین نے پروفیسر آصف عارف کی شاعری اور بالخصوص نعتیہ کلام پر انہیں دل کھول کر داد دی، دیگر اپنا اپنا کلام سنانے والے شعراء میں، سید مزمل زائر، عین علی ساحر، صابر علی میراں، نزر علی چوہدری اور مبشر حصار بھی شامل تھے،
اس موقع پر پروفیسر محمد رضا ملک، اظہر صدیق انصاری، وقار عظیم ادیب اور وقاص ساحل کمبوہ نے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمان شاعروں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بعد ازاں پنجابی ادبی ویہڑا کے صدر اور معروف پنجابی شاعر ملک ارشاد کی طرف سے ریٹائرڈ اساتذہ سر محمد انور ڈیئر اور عبد الرشید انصاری کی دستار بندی کے ساتھ ساتھ انہیں کتابوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے، حاضرین میں ملک فیض عالم، ڈاکٹر مراتب علی، انجینئر صابر علی ملک، راؤ محمد سلیم، انجینئر محمد رضوان ملک، محمد سہیل انصاری، محمد ارشد چوہدری ، محمد اسلم انصاری، محمد وسیم رشید، تنویر حسین، محمد احسن ارشد، محمد سلیمان رمضان، انس غلام مصطفے، محمد رضوان جٹو، حافظ صہیب اسرار، محمد نبیل، حسنین عالم ملک اور اسد علی مون بھی شامل تھے جنہوں نے شاعروں کو ان کے بہترین کلام پر دل کھول کر داد دی، مشاعرے کا آغاز احسن ارشد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت کی سعادت سفیان طالب نے حاصل کی، بابا جی بلھے شاہ کا کلام احمد شبیر اور غزل استاد محمد اسلم متر نے سنا کر خوب سما باندھا، آخر پر سر عبدالرشید نے دعا سے مشاعرے کا اختتام کیا،