خطے کے امن کو بھارت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ پریس ریلیز

بھارت کے خلاف فتح فخر سے زیادہ تدبر کی متقاضی ہے۔

پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ مملکت خدادا کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) خطے کے امن کو بھارت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ مملکت خدادا کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ بھارت کے خلاف فتح فخر سے زیادہ تدبر کی متقاضی ہے۔ پاکستان کو سفارتی محاذ پر دنیا کو یہ باور کروانا ہو گا کہ بھارت خطے کا بہت بڑا خود دہشت گرد ملک ہے۔ اور اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے کسی طرح کی بھی کوئی بھی گھنونی چال چل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر نے تکمیل سوسائٹی کے سلسلہ میں ایک پریس ریلیز میں کیا۔ مراسلہ کے مطابق ڈاکٹر افتخار علی انجم چئیرمین (مجلس عاملہ) ظفر عباس خان کھرل (وائس چئیرمین مجلس عاملہ) رانا خالد وحید(اوورسیز پاکستانی) ساجد حنیف (مذہبی سکالر) علی حسن (میڈیا ایڈوائزر) آصف عمران (میلاد ایڈوائزر) محمد وسیم (ہینڈی کرافٹ کلچر) ملک عامر وقاص (انفارمیشن سیکرٹری) شہباز علی راجپوت (میڈیا ایڈوائزر) عبد السیماء(پروگرام سیکرٹری) وہیب شہزاد (منیارٹی کلچر) عدیل اشرف (اطلاعات و نشریات) ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن بلاشبہ کامیابی و کامرانی کی جانب پہلا قدم ہے۔ اِن شاء اللہ بہت جلد اپنے مقاصد اور حدف کو حاصل کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں