اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ کارنر میٹنگ میں گفتگو
اٹلی (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹس چیف اکرام الدین نے کہا کہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ اسرائیل کی فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز شہید ہو گئے جو قابل افسوس ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹس چیف اکرام الدین نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام کونسی انسانیت ہے۔ بے گناہ لوگوں کا قتل عام انسانیت کی توہین ہے انسانیت کی بقاء کیلئے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین