حضرت امام حسین ؑ اور انکے جانثاران حق کی راہ پر چلنے والوں کے لئے مینارہ نور ہیں۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ہمیں بحیثیت اُمت مُسلمہ محرم الحرام میں بین المسالک رواداری، ہم آہنگی، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اہل بیت سے محبت اور تکریم مسلمانوں کے ایماں کا حصہّ ہے۔ محرم الحرام کی اہل بیت اطہارات کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان سے عقیدت اور یکجہتی کے اظہار کا مہینہ ہے۔ حضرت امام حسین ؑ اور انکے جانثاران حق کی راہ پر چلنے والوں کے لئے مینارہ نور ہیں۔ آئیں نہ صرف حضرت امام حسین ؑ کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کریں بلکہ وحدت المسلمین کے احکامات پر عمل پیر ا ہو کر اتحاد اور اتفاق کو اُجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے اسلامی سال نو اور عاشورہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ایک پریس ریلیز میں کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے دیگر اراکین جنرل سیکرٹری عثمان سیالوی، نائب صدر ارشد چوہان، سنئیر نائب صدر شفیق چشتی، جوائنٹ سیکرٹری محسن کمال، میڈیا ایڈوائزر نعیم خان، سیکرٹری اطلاعت ملک ظفر اقبال، مذہبی سکالر صادق علی اور دیگران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ علماء کرام اپنے درس و خطابات میں رواداری، تحمل اور برداشت، بردباری کا درس دیں۔ تا کہ معاشرے میں امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضاء کو یقینی بنا کر فرقہ واریت سے محفوظ ملک اور معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں اور ملک اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ایمان، اتحاد، تنظیم کو مشعل راہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں