ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور دوسرے کے جذبات مجروح نہیں کرنے چاہیے
کمالیہ (بیوروچیف) محرم الحرام ہمیں محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ سماجی شخصیت چوہدری سرور نور ۔ ہمیں محرم الحرام میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور دوسرے کے جذبات مجروح نہیں کرنے چاہیے بلکہ محبت اور بھائی چارے سے ان ایام کا خیال رکھنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی پریس کلب کمالیہ محمد ندیم خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اس ماہ میں حضرت امام حسین کی شہادت ہوئی ہمیں اس ماہ میں صبر و تحمل اور آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنا ہے کسی کے جذبات کو مجروح نہیں کرنا بلکہ عام دونوں کی طرح محبت کی فضاء قائم رکھنی ہے محرم الحرام میں ہمیں آپسی بھائی چارے اور اتحاد کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ کوئی دوسرا ہمارے درمیان تفرقہ بازی نہ کر جائے اور اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہر حال میں متحد رہیں اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھیں۔