اولیاء کرام کی تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہو کر ملک کو نہایت مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بلاشبہ صوفی ازم کی ترویج دہشت گردی کو شکست دینے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ ان بزرگان دین کی بدولت آج ہر سو اسلام کی شمع فیروزاں ہے۔ اولیاء کرام کی تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہو کر ملک کو نہایت مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ درحقیقت پاکستان کی تخلیق بھی اولیاء و عظام کے فیوض و برکات کا مظہر ہے۔ اس طرح آج کی نسل نو بھی اسلام کے سنہرے کارہائے نمایاں حقیقی معنوں میں پوری طرح روفشانی کے ساتھ روشناس کروانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کی تنظیم نو کے سلسلہ میں شعبہ مجلس عاملہ کے اراکین کے حتمی ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق افتخار علی انجم (چیئرمین مجلس عاملہ) ظفر عباس خاں کھرل (وائس چئیرمین مجلس عاملہ) رانا محمد خالد وحید (اووسیز پاکستانی) ساجد حنیف (اسلامی کلچر) علی حسن (فلم سوشل میڈیا ایڈوائزر) آصف عمران (میلاد ایڈوائزر)محمد وسیم (ہینڈی کرافٹ کلچر) ملک عامر وقاص (انفارمیشن سیکرٹری) شہباز علی راجپوت (میڈیا ایڈوائزر) عبد السیماء (پروگرام آرگنائزر) نقاش آفتاب (منیارٹی ایڈوائزر) وہیب شہزاد (نمائندہ منیارٹی) انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ آج کا دن اپنی نوعیت کا ایک اہم دن ہے۔ سوسائٹی اور کلچرل ونگ نے مزید ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اِن شاء للہ بہت جلد سوسائٹی اپنی ڈگر پر رواں دواں ہو گی۔