کمالیہ(بیوروچیف) سینئر صحافی محمد ندیم خان کے جنم دن کی سالگرہ پر سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔ تفصیل کے مطابق سنیئر صحافی محمد ندیم خان کی سالگرہ کے موقع پر ایم این اے ریاض فتیانہ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر، وائس چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ملک محمد شریف، سابق چیئرمین بلدیہ رائے ضیاء اللہ خاں ، چیئرمین مسلم اتحاد غلام مصطفیٰ منج ، سماجی شخصیت چوہدری سرور نور ، چیئرمین انجمن تاجران الحاج محمد عمر فاروق لدھیانوی، سنیئر صحافی محمد نعیم خان ، انور نوید، رانا آصف خاں ، عرفان خان ، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر عدیل عارف ، سیاسی و سماجی شخصیت رائے عمر حیات خاں منج و دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی سے بھرپور عمر خضر عطاء فرمائے۔