محرم اسلامی تاریخ کا عظیم ترین اور مقدس مہینہ ہے، ہمیں سنی یا شیعہ بننے کی بجائے حسینی بن کر محرم الحرام گزارنا چاہیئے

یہ مہینہ میں صبر، قربانی، برداشت اور حق و سچ کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے

ہمیں محرم الحرام کے دوران فرقہ واریت ، انتشار اور نفرت سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے: حافظ صدام حسین بھٹی

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ہر دلعزیز سماجی کاروباری شخصیت انجینیئر حافظ صدام حسین بھٹی آف یو کے والے نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم نہ صرف اسلامی تاریخ کا عظیم ترین اور مقدس مہینہ ہے، بلکہ یہ ہمیں صبر، قربانی، برداشت اور حق و سچ کے لیے ڈٹ جانے کا درس بھی دیتا ہے۔ واقعہ کربلا صرف ایک تاریخی سانحہ نہیں، بلکہ ایک ایسا عظیم پیغام ہے جو ہر دور کے انسان کو ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور عدل و انصاف کی حمایت کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں نے دینِ اسلام کی سر بلندی کے لیے جو عظیم قربانی دی، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ حافظ صدام حسین بھٹی نے مزید کہا کہ ہمیں محرم الحرام کے دوران فرقہ واریت، انتشار اور نفرت سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے امن، محبت اور اتحاد کا پیغام عام کرنا چاہیے۔ امام حسین اور اہل بیت کی کربلا میں دی گئی عظیم قربائینوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ واقعہ کربلا باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ہمیں سنی یا شیعہ بننے کی بجائے حسینی بن کر محرم الحرام گزارنا چاہیئے اور امام حسین کے پیغام کو عملی طور پر ثابت کرنا چاہیے۔ آج بھی مظلوم مسلمان کربلا کے درس سے متاثر ہو کر باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہیں۔ کربلا ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ہر دور میں حق اور باطل کے درمیان جدوجہد کی علامت ہے اور اس سے سبق لے کر اتحاد اور انصاف کے راستے پر چلنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں