عوام کے لیے فاقے ناکے اور ڈاکے ہیں۔ پاکستان کے تمام وسائل اشرافیہ کے لیے ہیں۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تحریک جہاد بالقلم پاکستان کے سینئر نائب صدر اور سینئر جرنلسٹ حفیظ اللہ طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے لیے فاقے ناکے اور ڈاکے ہیں۔ پاکستان کے تمام وسائل اشرافیہ کے لیے ہیں۔ علی پور میں غربت کے ہاتھوں بیوی سمیت سات بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ غربت مفلسی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ جبکہ حکمران ٹک ٹاک بنانے اور سرکاری خزانے سے جھوٹی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔ حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے فوری طور پر مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ مزدور طبقہ تو پہلے ہی سسک سسک کر زندگی گزار رہا تھا اب وہ ایک ایک سانس پوری کرنے کے لیے تڑپنے لگ گیا ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دور حکومت میں اپنی طاقت سے جو کچھ سمیٹ سکتے ہیں سمیٹ لیں لیکن غریب عوام کو جینے کے لیے چند اقدامات ایسے ضرور کریں جن سے غریب عوام زندہ رہ کر ان کے لیے ٹیکس در ٹیکس دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں