تھانہ کھچی والا پولیس کی کامیاب کارروائیاں، ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں شراب برآمد، ملزمان گرفتار

کھچی والا (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ کھچی والا عامر امان بودلہ کے سربراہی میں پولیس تھانہ کھچی والا نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کھچی والا نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے، جہاں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو ناجائز 12 بور رپیٹر، اور گولیاں برآمد ہوئی اور ایک جگہ سے شراب کی چالو بھٹی اور درجنوں بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور امتناعِ شراب کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ کھچی والا عامر امان بودلہ کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اور قانون کی عملداری کے لیے علاقے میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،اہلِ علاقہ نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جرائم کے خلاف یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں