ضیاء روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سرکاری اداروں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)ضیاء روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سرکاری اداروں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ضیاء روڈ کمالیہ کا انٹری روڈ ہے۔ یہ روڈ گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اب اس روڈ پر گٹروں کا پانی کھڑا رہتا ہے۔ موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والے ایک عذاب سے گزر رہے ہیں۔ اس روڈ پر نہ تو کوئی سرکاری ادارہ کام کرنے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی کسی سیاسی شخصیت کے پاس وقت ہے۔ ستھرا پنجاب کے نعرے لگانے والے صرف فوٹو شوٹ اور مخصوص روڈز پر وزٹ کرتے ہیں۔ جس طرح ضیاء روڈ کا برا حال ہے بالکل یہی حالت محلہ چڑھ حشمت چوک اور تین نمبر سٹاپ سے محلہ فاضل دیوان روڈ کا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کو ان مقامات کا خصوصی وزٹ کرنا چاھیے اور ان مقامات کے رہائشیوں کے مسائل حل کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں