محفل کا منظر، محفل کا ذوق و شوق قابل دید تھا۔ محفل میلاد مصطفیٰ میں ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
خان گڑھ (ڈاکٹر مہر محمد شفیق سے) عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ زیر اہتمام پیر سید اظہر عباس شاہ صاحب آستانہ عالیہ مرشد آباد بمقام عیدگاہ موڑ خانگڑھ منعقد ہوا۔ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نامور نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیا۔ نامور خطیب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس بیان کی۔ محفل کا منظر، محفل کا ذوق و شوق قابل دید تھا۔ محفل میلاد مصطفیٰ میں ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل میلاد کے اختتام پر پیر سید اظہر عباس شاہ صاحب نے ملک و قوم کی ترقی، کشمیر کی آزادی، اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے دعا کی، اس موقع پر علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ محفل میلاد کے اختتام پر لنگر مصطفائی تقسیم کیا گیا۔



