لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے حضور خاتم النبیین ﷺ کے 1500 سالہ جشنِ میلاد النبی کے موقع پر پوری اُمت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آقا دو جہاں ﷺ کی ولادتِ باسعادت تمام انسانیت کے لیے سراپا رحمت اور ہدایت ہے، آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق ڈھالیں اور محبت، اخوت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیں۔ بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے مسائل اور معاشرتی بگاڑ کا واحد حل نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے اور یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی عطا کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے یہ عزم کیا جاتا ہے کہ اتحادِ بین المسلمین، عشقِ رسول ﷺ کے اظہار اور امن و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔


