لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس ایچ او شادباغ زاہد حسین کی زیر نگرانی، سب انسپکٹر رفیع الرحمٰن کی منشیات فروشوں کے خلاف تابر توڑ کاروائیاں، مختلف کاروائیوں میں سب انسپکٹر رفیع الرحمٰن نے تین منشیات فروش گرفتار کرلیے، محمد عظیم ولد ابراہیم سے 550 گرام چرس، شفیق ولد رفیق سے 1040 گرام چرس جبکہ ثناء اکرم زوجہ اکرم سے 1520 گرام چرس برآمد کے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، اس موقع پر سب انسپکٹر رفیع الرحمٰن کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، علاقہ تھانہ شادباغ کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،


