حضرت پیر سید شاہسوارؒ، پیر سید محمد حسین شاہؒ اور پیر سید رفاقت حسین شاہؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات

بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور چیئرمین PPCHR چوہدری آصف محمود وڑائچ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت،

سانگلہ ہل (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) درگاہ شریف چک نمبر 42 سانگلہ ہل میں حضرت پیر سید شاہسوارؒ، پیر سید محمد حسین شاہؒ اور پیر سید رفاقت شاہؒ کے سالانہ عرس مبارک اور میلہ کی روح پرور تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا، جہاں ثناء خوانانِ مصطفی ﷺ نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ بعد ازاں محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشہور قوال حضرات نے وجد آفرین کلام پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور مرکزی چیئرمین عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق چوہدری آصف محمود وڑائچ نے مزار شریف پر حاضری دی اور چادر پوشی کی، مزید گدی نشین پیر سید جیون حسین شاہ اور پیر سید انور حسین شاہ نے درگاہ شریف میں حاضری دے کر تمام روحانی محافل کی نگرانی فرمائی۔
اس موقع پر محمد شہباز محمود، سید مبین الاسلام شاہ، عامر گجر، رانا حبیب اللہ، سفیر جٹ، میاں ارشاد، کامران، الطاف قادر، محمد اطہر، محمد ندیم، بشار مروت، مرتضیٰ جٹ، جنید کھومن، احتشام خان، سیٹھ شبیر، قلب عثمان کھومن سمیت متعدد ممتاز شخصیات بھی شریک ہوئیں، انتظامی اُمور میں عقیل جٹ، عباس جٹ، یاسین گجر، وکی گجر، تقی گجر، نقی گجر، بشارت صوبیدار، افتخار سائیں، رحمت ملنگ، کاشف ملنگ، بابا دلدار اور چاند الٰہی نے بھرپور کردار ادا کیا۔ اختتام پر درگاہ شریف میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں