اکرام الدین کو سری لنکن قونصلیٹ کی طرف سے توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

توصیفی سرٹیفکیٹ اکرام الدین کو پاکستان اور سری لنکا کے مثبت امیج کو فروغ دینے پر دیا گیا۔

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکرام الدین کو سری لنکن قونصلیٹ کی طرف سے توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین کو سری لنکن قونصلیٹ پنجاب پاکستان کی طرف سے بہترین خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ توصیفی سرٹیفکیٹ اکرام الدین کو یورپ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے ان کی شاندار اور بے لوث خدمات، انسانی حقوق اور فلاحی سرگرمیوں میں انکی گرانقدر شراکت اور عالمی سطح پر پاکستان اور سری لنکا کے مثبت امیج کو فروغ دینے کیلئے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ذریعے ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں انکی پیشہ ورانہ مہارت جس کا عالمی سطح پر اعتراف یورپ اور امریکہ میں متعدد معتبر صحافتی ایوارڈز کے ذریعے کیا گیا ان کی لگن اور عزم کا ثبوت ہے اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل آف سری لنکا پنجاب پاکستان یسین جوئیہ نے کہا کہ اکرام الدین کی شاندار کامیابیوں اور بیرونی ملک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے بے لوث خدمات کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پر وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکاکے تعلقات اہمیت کےحامل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کا دفاعی تعاون خطے میں استحکام کے لیے بہت اہم اور ضروری ہے۔ اکرام الدین نے مزید کہا کہ قونصل جنرل آف سری لنکا پنجاب پاکستان یسین جوئیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بہترین خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں