انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کا HEC انٹروارسٹی زون M بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2025-26 میں شاندار کارکردگی

سنگلز اور ڈبلز دونوں کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیت کر مکمل کلین سویپ کیا

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے IoBM اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ HEC انٹروارسٹی زون M بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2025-26 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگلز اور ڈبلز دونوں کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیت کر شاندار کلین سویپ مکمل کیا کراچی کی معروف یونیورسٹیوں کے درمیان ہونے والے اس مقابلے میں انتہائی سنسنی خیز اور مسابقتی میچز دیکھنے میں آئے، جن میں IoBM کے کھلاڑی واضح طور پر نمایاں رہے ڈبلز فائنل میں IoBM کی جوڑی نے بہترین ہم آہنگی اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے NED یونیورسٹی کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ IBA کراچی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سنگلز مقابلوں میں بھی IoBM نے اپنی برتری برقرار رکھی اور پہلی دونوں پوزیشنیں جیت لیں، جبکہ تیسری پوزیشن بھی سخت مقابلے کے بعد IBA کراچی کے حصے میں آئی چیمپئن شپ میں کھیل کے اعلیٰ معیار، بہترین انتظامات اور منصفانہ کھیل کا عملی مظاہرہ نمایاں رہا .

اپنا تبصرہ بھیجیں