نئے سال میں ہمیں پرانی عداوتیں، رنجشیں اور کدورتیں بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔
دعا ہے کہ نیا سال 2026، وطن عزیز میں معاشی سیاسی ملکی استحکام، امن و سلامتی اور خوشحالی لائے: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ
کمالیہ (سٹی رپورٹر ) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر ملٹی میڈیا نے نئے سال کے آغاز پر کہا ہے کہ ایک اور سال ہم سے رخصت ہو گیا، اپنے ساتھ خوشیوں، آزمائشوں، کامیابیوں اور سیکھنے کے کئی سبق چھوڑ گیا۔ نیا سال ہمارے دروازے پر ایک نئی اُمید، نئی روشنی اور نئے عزم کے ساتھ دستک دے رہا ہے۔ اس نئے سال کے آغاز پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگیوں میں سکونِ قلب عطاء فرمائے، ہمیں صحت، سلامتی اور حلال رزق سے نوازے۔ ہمارے گھروں میں محبت، دلوں میں برداشت اور زبانوں پر سچائی رکھے، دعا ہے کہ یہ نیا سال پاکستان کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا سال ہو۔ دنیا بھر میں جنگ، نفرت اور ناانصافی کا خاتمہ ہو اور انسانیت ایک دوسرے کا درد سمجھنے والی بنے۔ اللہ کرے یہ سال مایوسی کو امید میں، نفرت کو محبت میں اور اندھیروں کو روشنی میں بدل دے۔ ہم سب کو یہ توفیق ملے کہ ہم خود کو بہتر انسان بنائیں، دوسروں کے لیے آسانی کا سبب بنیں اور اپنے قول و فعل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ شکریہ ان لوگوں کا جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے مضبوط بنایا۔ شکریہ ان لوگوں کا جو مجھ سے پیار کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے میرا دل بڑا کر دیا۔ شکریہ ان لوگوں کا جو میرے لیے پریشان ہوئے اور مجھے بتایا دراصل وہ میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ شکریہ ان لوگوں کا جو میری زندگی میں شامل ہوئے اور بنا دیا ایسا جیسا میں نے سوچا نہ تھا۔ شکریہ ان لوگوں کا جنہوں نے مجھے اپنا بنا کر چھوڑ دیا اور مجھے احساس دلایا کہ دنیا میں ہر چیز آخری نہیں ہوتی۔ شکریہ میرے (اللہ تعالیٰ) کا جس نے مجھے سب حالات کا سامنا کرنے کی ہمت دی۔ سال نو کا سورج پاکستانی قوم کے لئے ترقی اور خوشحالی کی نوید بن کر اُبھرے گا۔ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ نئے سال میں ہمیں پرانی عداوتیں، رنجشیں اور کدورتیں بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔ دعا ہے کہ نیا سال 2026ء وطن عزیز میں معاشی سیاسی ملکی استحکام، امن، سلامتی اور خوشحالی لائے۔ گزشتہ سال ہم نے کیا سیکھا، کیا کھویا، کیا پایا۔ آج جشن منانے کی بجائے یہ خود احتسابی کا وقت آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر ملٹی میڈیا نے سال نو 2026ء کی آمد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر محمد عارف، محمد طارق، محمد عثمان، اکبر علی، اور محمد ساجد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نیا سال ایک نئی زندگی کی راہیں متعین کرتا ہے۔ آج کے دن ہمیں اپنی خود احتسابی کے ساتھ ساتھ حالات سے سبق سیکھ کر مستقبل کی اصلاح کے عزم نو کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ اور اس تجوید عہد کے موقع پر ترقی، خوشحالی، استحکام، کامیابی و کامرانی کے لئے جدوجہد سعی کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ نئے سال میں خوابوں کی اچھی تعبیر کے لئے ہم دعاگو ہیں۔ اس موقع پر اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں اور دعا ہے کہ نیا سال 2026ء وطن عزیز میں معاشی سیاسی ملکی استحکام، امن وسلامتی اور خوشحالی لائے۔ یہ نیا سال میرے اور آپ سب کے لیے مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ یہ سال ہم سب کے حق میں خیر و برکت والا بنائے، آمین یارب العالمین۔


