نیا سال زندگی کی نئی راہیں متعین کرتا ہے۔ سال نو کا سورج پاکستانی قوم کے لئے ترقی اور خوشحالی کی نوید بن کر ابھرے گا: ایم افضل چوہدری

چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کی جانب سے سال 2026کی آمد کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نیا سال زندگی کی نئی راہیں متعین کرتا ہے۔ سال نو کا سورج پاکستانی قوم کے لئے ترقی اور خوشحالی کی نوید بن کر ابھرے گا۔ آنے والے نئے سال میں ہمیں یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اپنے وطن کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دعا ہے کہ نیا سال مسائل کی ستائی ہوئی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہو۔ خوشی، ترقی اور خوشحالی کے عزم نو کی نوید بن کر آئے۔ نئے سال میں پرانی عداوتیں بھول کر محبتیں بانٹیں۔ اس طرح نیا سال وطن عزیز میں معاشی و سیاسی استحکام اور خوشحالی لائے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے نئے سال 2026کی آمد کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے جوائنٹ سیکرٹری رانا محسن علی خان، ممبر مجلس عاملہ مہمان گرامی انجنئیر چوہدری علی حسن، فنانس ایڈوائزر رانا محمد ناصر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات نعیم خان، طارق رحمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 2026 نئے ولولہ انگیز جوش و جذبہ کے ساتھ وطن عزیز کی ترقی کے لئے نئے عزم مصمم اور پُر عزم مستحکم ارادوں سے آگے بڑھنے کے جذبہ سے کام کرتے ہوئے ماضی سے سبق سیکھ کر اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ تا کہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر اور محفوظ خوشحال معاشرہ کی تشکیل نو کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں