سی ای او ایجوکیشن کا سیف سٹی آفس کا دورہ، جدید مانیٹرنگ سسٹم کا مشاہدہ

ساہیوال (ایڈیٹر نئی آواز۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال تنویر احمد غزالی نے ضلعی تعلیمی افسران کے ہمراہ سیف سٹی آفس ساہیوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ احمد ندیم خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، ڈاکٹر ملک احسان الحق اعوان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری، محترمہ وحید اختر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ایلیمنٹری، محمد شفیق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اور محمد عثمان حمید ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری تحصیل ساہیوال موجود تھے۔

دورے کے دوران ظہیر احمد فاروقی، محمد اشرف اسسٹنٹ، محمد شہزاد حسن پی اے، محمد کاشف احسان اور محمد وقار (جونیئر کلرکس) بھی وفد کا حصہّ تھے۔ سیف سٹی آفس آمد پر ڈی ایس پی فیصل اور ایس پی فواد احمد نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب جدید کیمروں کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

افسران کو عملی طور پر بتایا گیا کہ کس طرح ساہیوال ڈویژن کے مختلف مقامات پر نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایس پی فواد احمد نے بتایا کہ جن تعلیمی اداروں میں ابھی تک کیمرے نصب نہیں ہو سکے، وہاں جلد سی سی ٹی وی کیمرے لگوا کر انہیں انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ اسکولوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

وفد نے سیف سٹی پراجیکٹ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایک مؤثر نظام قرار دیا۔ سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ امن و امان کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس نوعیت کے جدید سسٹمز عوام اور تعلیمی اداروں کے تحفظ میں نہایت معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں