ان کے اس نئے سفر پر گرمجوشی سے مبارکباد اور کامیابی کی دعائیں دی جاتی ہیں۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) محمد عثمان کے سب سے قریبی مخلص دوست اور عظیم ہمدرد چوہدری علی نیاریا آج ازبکستان روانہ ہونگے۔ یہ سفر ان کی زندگی کا ایک اہم موڑ ثابت ہونے جا رہا ہے، جہاں وہ نئے مواقع اور کامیابیوں کی تلاش میں قدم رکھ رہے ہیں۔ محمد عثمان نے اپنے دوست کے سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “چوہدری علی نیاریا میرے بہترین دوست ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ ازبکستان میں بھی اپنی محنت اور لگن سے بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی راہ کو آسان فرمائے اور ہر قدم پر کامرانی عطاء فرمائے
۔ اس موقع پر چوہدری علی نیاریا نے بھی اپنے دوستوں اور خاندان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سفر میرے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ میں ازبکستان جا کر محنت اور لگن سے کام کروں گا اور اِن شاء اللہ مثبت نتائج ضرور حاصل ہوں گے۔ سبھی دوستوں، رشتہ داروں کی جانب سے چوہدری علی نیاریا کو سفر کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اللہ پاک ان کی جدوجہد کو قبول فرمائے، انہیں صحت، سلامتی اور کامیابی بخشے۔ آمین!

