شبِ معراج، وہ مقدس رات ہے جس میں نبی کریم ﷺ کو ربِ ذوالجلال نے اپنے قربِ خاص سے نوازا، آسمانوں کی سیر کرائی اور اُمت کے لیے رحمتوں اور بخششوں کے دروازے کھول دیے، یہ رات اللہ کی بے پایاں رحمتوں، قبولیتِ دعا، مغفرت اور انعامات کی رات ہے، اس مقدس شب کے موقع پر میری طرف سے آپ سب کو شبِ معراج مبارک ہو، اللہ تعالیٰ اس نورانی رات کے صدقے آپ کے گھروں میں سکون، دلوں میں اطمینان، رزق میں برکت، صحت میں بہتری اور زندگی میں آسانیاں، عطاء فرمائے، بے روزگاروں کو بہترین روزگار عطاء فرمائے، جو مسلمان مصیبت میں مبتلا ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، ہمارے بیماروں کو صحت عطاء فرمائے، ہمارے مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمیں روزِ محشر حضورِ کریم نورِ مجسم احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے آمین یارب العالمین !
طالبِ دعا !
بانی و مرکزی چیئرمین
نیشنل یونین آف جرنلسٹس
محمد احسان مغل


