تقریب میں میاں مرغوب، راشد محمود، سینئر صحافی محمد احسان مغل، ممتاز رئیس، جمیل صادق سمیت دیگر کی خصوصی شرکت
لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کے 14 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا انعقاد الجنت میرج گارڈن میں کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین LDA میاں مرغوب، اسٹیج آرٹسٹ راشد محمود، بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل، ممتاز رئیس MPA، جمیل صادق سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ مزید مہمانانِ گرامی میں ملک طارق احمد، ملک عثمان، بلال مغل، ارسلان قریشی، رضوان قریشی، آغا حسنین جعفری سمیت دیگر شامل تھے، مزید تقریب صدر غوثیہ خدمت فاوُنڈیشن عثمان صادق کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی۔ جواد بٹ صدر لاہور، شجاعت علی فنانس سیکرٹری، یوسف مصطفےٰ، حسن خرم، متین شیراز، میاں اکمل، شہزاد اعجاز ،عاطف محمود، شکیل احمد، عمران عزیز، لیئق قاسم، سلمان ظہیر، فیضان سمیت دیگر انتطامیہ کے فرائض سر انجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ چودہ برسوں سے غم زدہ کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ فاؤنڈیشن مشکل اور غم زدہ گھروں میں بلا امتیاز خدمات سرانجام دے رہی ہے جو کہ قابلِ ستائش عمل ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسے فلاحی ادارے امید کی کرن ہوتے ہیں جو دکھ کی گھڑی میں عوام کا سہارا بنتے ہیں۔ غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن نے اپنے محدود وسائل کے باوجود انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے۔ شرکاء کی جانب سے عثمان صادق اور غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ مزید تقریب کے اختتام پر غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مہمانانِ گرامی کو تحائف پیش کیے گئے۔



