کالونی رنگ بند کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
جھنگ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تریموں ہیڈ ورکس کے کالونی رنگ بند پر مبینہ کرپشن کا ایک نیا طریقہ سامنے آگیا ہے۔ واضح رہے کہ 2025 والے فلڈ کے بعد بھی اس بند پر ایک کروڑ انتالیس لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں، اس کے باوجود ڈمپر وغیرہ کی آمد و رفت کی وجہ سے حکومت کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران بالا نے ریت کے ٹھیکیدار سے لاکھوں روپے لیکر کالونی رنگ بند پر بھاری ڈمپرز کی آمد و رفت شروع کروا رکھی ہے، جس کے نتیجے میں بند کی ساخت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جس سے مستقبل میں کسی بڑے نقصان کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔
کالونی رنگ بند کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کے بعد مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کا تخمینہ (ایسٹیمیٹ) تیار کرکے دوبارہ حکومت پنجاب کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کوئی بے ضابطگی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قومی خزانے اور عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


