ڈاکٹر مہر محمد شفیق اور دوست احباب کی جانب سے خصوصی مبارک باد
مظفر گڑھ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادر آباد حویلی لکھا، خواجہ عبدالمالک جاوید سلطانی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ روضہ رسول پر حاضری دی اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ خواجہ عبدالمالک جاوید سلطانی نے اپنے روحانی سفر کے دوران عالمِ اسلام کی سلامتی، پاکستان کی ترقی و استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے خصوصی طور پر دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمرہ اور حاضریِ روضہ رسول ﷺ ایک عظیم سعادت ہے جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سراپا شکر گزار ہیں۔ معروف روحانی و سماجی شخصیت ڈاکٹر مہر محمد شفیق نے خواجہ عبدالمالک جاوید سلطانی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی روحانی نعمت ہے اور اس مبارک سفر کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ خواجہ عبدالمالک جاوید سلطانی صاحب کی حاضری اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دینِ اسلام کی خدمت کے لیے مزید استقامت عطاء کرے۔ اور ہمیں بھی مقبول حاضری کا شرف نصیب فرمائے۔ آمین!


