فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے تاکہ وہاں کے باسی اپنی سرزمین پر سکون سے سانس لے سکیں۔
فیصل آباد (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ہر دلعزیز سماجی شخصیت فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کی بنیاد جبر، قبضے اور بے گھر کرنے کی پالیسی پر رکھی گئی۔ یہ ریاست بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ معصوم فلسطینی بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کا خون روزانہ بہایا جا رہا ہے۔ ہسپتال، سکول، عبادت گاہیں نشانہ بن رہی ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود ایک ہزار بچوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ سب کھلی آنکھوں سے دنیا دیکھ رہی ہے۔ نیتن یاہو وار کریمنل ہے۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے اس کے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں اور نسل کشی کے الزامات پر کارروائی جاری ہے۔ ایک منتخب حکمران جب طاقت کے نشے میں اندھا ہو جائے اور انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہ سمجھے تو وہ جنگی مجرم کے سوا کچھ نہیں۔ اس ریاست کو چلانے والے تمام زمہ دار، پالیسی ساز اور فیصلہ کرنے والے افراد کو فوراً گرفتار کیا جانا چاہیے تاکہ وہ بین الاقوامی عدالتوں میں جواب دیں۔ جب تک قبضہ کرنے والی سوچ اور ظلم کا نظام موجود رہے گا، خطے میں امن ممکن نہیں۔ دنیا کے معصوم لوگوں کا مزید خون بہنے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ اس ناجائز ریاست کے ڈھانچے کو ختم کیا جائے۔ انصاف کے بغیر امن ایک دھوکہ ہے۔ فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے تاکہ وہاں کے باسی اپنی سرزمین پر سکون سے سانس لے سکیں۔


