کمالیہ (ایڈیٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد نعیم خان کے صاحبزادے محمد ابوبکر نے کمالیہ کی جامع مسجد نیم والی سے حفظِ قرآنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ اس روحانی اور بابرکت موقع پر اہلِ علاقہ، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی حلقوں، تاجر تنظیموں اور صحافی برادری کی جانب سے محمد نعیم خان اور ان کے صاحبزادے محمد ابوبکر کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ حفظِ قرآن مکمل ہونے پر مدرسہ کے مہتمم پیر جی عتیق الرحمٰن نے محمد ابوبکر کو مبارکباد دی، انہیں ٹوپی اور تسبیح کا تحفہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر ابوبکر کے لیے خصوصی دعائے خیر بھی کی گئی۔ محمد ابوبکر کو قرآنِ کریم حفظ کروانے والے قاری محمد طلحہٰ کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ ایک استاد اپنے شاگرد کی تربیت اور تعلیم میں باپ سے کم کردار ادا نہیں کرتا۔ قاری محمد طلحہٰ نے انتہائی محنت، محبت اور لگن کے ساتھ ابوبکر کو حفظِ قرآن مکمل کروایا، جس پر انہیں بھی مبارکباد پیش کی گئی۔حفظِ قرآن مکمل کرنے کے بعد محمد ابوبکر کی گھر آمد پر اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے استقبال کے لیے پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ خوشی کے اظہار کے طور پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی رہنماؤں، تاجر تنظیموں اور صحافی برادری نے سینئر صحافی محمد نعیم خان کو ان کے صاحبزادے محمد ابوبکر کی حفظِ قرآن کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں قرآنِ کریم کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور دین و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔


