کمالیہ: انجمن غلامان غوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زیر اہتمام مشعل بردار سالانہ جلوسِ عید میلادالنبی ﷺ آج 11 ربیع الاوّل بعد از نمازِ عشاء منعقد ہوگا


کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں کمالیہ میں انجمن غلامان غوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زیر اہتمام، بفیضانِ نظر پیر سید محمد انور علی شاہ، مشعل بردار سالانہ جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق جلوس 11 ربیع الاوّل شریف بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ بھرپور شرکت کریں گے۔ جلوس کے شرکاء مشعلیں اٹھا کر درود و سلام پڑھتے ہوئے اور آمد مصطفیٰ کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کریں گے۔ علماء کرام اور مقررین سیرتِ طیبہ اور ولادت رسول ﷺ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ مرکزی پروگرام میلاد سٹریٹ چوک، محلہ چڑھ، کمالیہ میں منعقد ہوگا۔ منتظمین نے اہلِ علاقہ اور تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے حضور اکرم ﷺ سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر خصوصی مقرر حضرت علامہ مولانا حامد حسن چشتی سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ منتظمین کی جانب سے جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں