پارہ چنار بازار میں خود کش حملہ درجنوں اموات ستر سے زیادہ زخمی

Tribesmen, security officials and the media gather at the site of a bomb attack in the main town of Parachinar, located in Pakistan's Kurram region, September 10, 2012. A car bomb exploded at a market in northwest Pakistan on Monday, killing at least 14 people and wounding 45, officials said. REUTERS/ Javed Hussain   (PAKISTAN - Tags: CIVIL UNREST CRIME LAW)

قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے پارہ چنار بازار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 77 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ اتوار کی صبح صدر مقام پارہ چنار میں واقع عید گاہ مارکیٹ اور توری مارکیٹ کے درمیان میں پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 23 افراد کو دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دن ساڑھے بارہ بجے کیا گیا تاہم ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

A Pakistani paramedic treats an injured blast victim at a hospital in Parachinar, the main town of Kurram tribal district on July 26, 2013, following twin bomb explosions. At least 25 people were killed and more than 100 others wounded when twin explosions ripped through a market in the northwest Pakistan, administration and hospital officials said. AFP PHOTO / STR

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انصارالمجاہدین اور لشکرِ جھنگوی کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم انتظامیہ ابھی ان خبروں کی تصدیق نہیں کر سکتی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل پارہ چنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین توری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’اب تک دھماکے میں انھیں 22 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے اور 60 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔‘
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا اور ان کی تدفین کر دی گئی ہے تاہم ساجد حسین توری کا کہنا ہے کہ سنی سملک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس حملے میں نشانہ بنے۔
رکن قومی اسمبلی ساجد حسین توری نے کہا کہ دھماکہ کھلے میدان میں ہوا ہے جہاں گرم کپڑوں اور سویٹروں کی چھوٹی چھوٹی دوکانیں تھیں اور جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت وہاں خریداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

یہاں ماضی میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں
زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر نجی طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ایم این اے نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں مرکزی اور دیگر امام بارہ گاہوں میں پہنچائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس کا نشانہ پارہ چنار کے عام شہری تھے۔
انھوں نے کہا کہ پارہ چنار میں گزشتہ دو سال سے امن تھا اور علاقے میں حالات کافی حد تک بہتر ہوگئے تھے۔
ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کرم ایجنسی فرقہ وارانہ جھڑپوں کی وجہ سے انتہائی حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں ماضی میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس ایجنسی میں شدت پسند تنظیمیں بھی متحرک رہی ہے تاہم علاقے میں گذشتہ کچھ سالوں سے امن قائم تھا جس کی وجہ سے حالات کافی حد تک بہتر ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں