جوا کھیلنے پر آسٹریلین خاتون کر کٹر کو سزا

image

آسٹریلیا کی خواتین  کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اینجیلاریکیز کو ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں جوا کھیلنے پر2 سال کے لیے پابندی لگا دی گئی۔

بگ بیش میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلنے والی اینجیلا ریکیزوومنز کو آسٹریلیا کے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔

انھوں نے 29 مارچ 2015 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ 2015 کے فائنل کے بہترین کھلاڑی پر صرف 9 ڈالر کا سٹہ لگایا تھا۔

24 سالہ ریکیز کو کرکٹ سے معطلی کے علاوہ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے مسائل پر آگاہی میں حصہ لیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے رکن آئن روئے کا کہنا تھا کہ “تمام ایلیٹ کرکٹرز کو مسلسل یاد دلایا جاتا ہے کہ کرکٹ کے کسی بھی طرز میں جوا سختی سے منع ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ انجیلا ریکیز نے اپنی غلطی کا احساس کیا اور تفتیش کے دوران بھرپور تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں