محمد عامر سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ آ گیا

image

لاہور: (نئی آواز) لاہور ہائیکورٹ نے قومی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کرنے پر کلین چٹ دیدی۔ جسٹس شاہد بلال نے محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلہ 3 صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمد عامر اپنے جرم کی سزا بھگت چکا ہے لہٰذا اب محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ بننے کا آئینی حق حاصل ہے۔ قانونی اعتبار سے محمد عامر پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، اگر محمد عامر کھیلوں کے قوانین پر پورا اترتے ہیں تو انہیں ٹیم میں شمولیت سے نہیں روکا جا سکتا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے عامر کو کھیلنے سے روکنے کی درخواست دائر کی لیکن قانون کو چیلنج نہیں کیا، اس وجہ سے یہ درخواست خود اپنی نااہلیت ثابت کرتی ہے۔ لہٰذا عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں