ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری مکمل

image

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے تک ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کی اننگز مستحکم ہو گئی ہے۔
منگل کو جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر353 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے سکور کو 428 رنز تک پہنچا دیا۔
جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کی 629 رنز کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے 201 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔
چوتھے دن ہاشم آملہ نے دو سو رنز مکمل کر لیے ہیں اور کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ فاف ڈوپلیسی موجود ہیں۔
ہاشم آمہ کی محتاط اننگز میں 467 گیندوں پر ڈبل سنچری میں 27 چوکے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں