بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چار مزید ایجنٹ پاکستان سے گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حساس اداروں نے بھارتی خفیہ  ’’را‘‘ کے گرفتار اہم کمانڈر بھوشن یادیو کی نشاندہی پر پنجاب‘ کراچی اور بلوچستان سے ملک میں تخریب کاری اور دہشت گردی بڑے نیٹ کو توڑتے ہوئے مزید چار ایجنٹ گرفتار کرلیے ۔

 کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید انکشافات سامنے آرہے ہیں ، گرفتار بھارتی ایجنٹ نے مزید بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ، جس کے بعد حساس اداروں نے کراچی‘ پنجاب اور بلوچستان میں چھاپے مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے مزید چار ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بلوچستان سے گرفتار ایجنٹ دیپک کمار پرکاش کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے جس کو بھارتی ’’را‘‘ کے انڈر آفیسر نے ’’را‘‘ سے منسلک کرایا تھا ،دیپک کے بھارتی ویزے میں توسیع اور اسے پچاس ہزار روپے بھی دیے گئے تھے۔ دیپک کمار کا ایک بھائی بھارت میں رہتا ہے جسے وہاں پر چار سے پانچ لاکھ روپے دیے گئے ۔گرفتار ہونے والے دوسرے ایجنٹ کا نام ندیم اکا انکل اور تیسرے کا نام شفیق ہے جنہیں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں