پاکستان شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثر ہے سب کو انکی حمائت کرنی چاہیے: جان کیری

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oنئی آواز ( نیوز ڈیسک ) امریکی  وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستانی شدت پسندی کے ہاتھوں بہت متاثر ہوئے ہیں اور ہم سب کو پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔
یہ بات جان کیری نے دہلی میں بدھ کو آئی ٹی کالج میں خطاب میں کہی۔
انھوں نے کہا ’ہم سب کو ان کی مدد کرنی چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ شدت پسندی سے بتدریج نمٹنا کتنا مشکل ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا ماننا ہے کہ گذشتہ چند ماہ میں پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستانی اب تیز رفتاری سے شدت پسندی کے خلاف بڑھ رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان گروپوں کے خلاف سخت کوششیں کرنے کی ضرورت ہے جن کا تعلق انتہا پسندی سے ہے۔
انھوں نے کہا: ’پاکستان کو اپنے ملک کے ان گروپوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو انتہا پسندی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔‘
جان کیری انڈیا کے تین روزہ دورے پر پیر کو دہلی پہنچے تھے۔ منگل کو دہلی میں آئی ٹی کالج سے اپنے ایک خطاب کے دوران انھوں نےکہا کہ پاکستان کو ’دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں