دولت اسلامیہ اور داعش نے ملک میں جگہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: عاصم باجوہ

imageاسلام آباد نئی آواز  ( نیوز ڈیسک ) آئی ایس پی آر   کا کہنا ہے کہ ملک میں خود کو دولت اسلامیہ کہلوانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ یا داعش نے جگہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم اس کے خاتمے کا کام ابھی ختم نہیں ہوا،  فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے راولپنڈی میں ایک طویل پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دولت اسلامیہ تنظیم کے تین سو سے زائد اراکین جس میں ان کے امیر حافظ عمر شامل ہیں سب گرفتار ہو چکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس تنظیم کے پاکستان میں سربراہ حافظ عمر تھے جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 15 اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ فیصل آباد میں میڈیا کے دفاتر پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ اس کے علاوہ لاہور، سرگودھا اور اسلام آباد میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں میں بھی یہ ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں