کرکٹ کی دنیا کے ستارے امریکہ کے گراؤنڈز میں

image

امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ‘بڑا میچ’

شین وارن اور سچن ٹنڈولکر کی ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جائیں گے۔ فوٹو : بشکریہ این ڈی ٹی وی
شین وارن اور سچن ٹنڈولکر کی ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جائیں گے۔ فوٹو : بشکریہ این ڈی ٹی وی
نیو یارک: امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ماضی کے عظیم کرکٹروں کے درمیان ہونے والی سیریز ‘کرکٹ آل اسٹارز’ کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیموں کا اعلان ہندوستان کے مایا ناز سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کے سابق عطیم باؤلر شین وارن کی جانب سے کیا گیا.

ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز برائن لارا سچن ٹنڈولکر کی قیادت میں ایک ہی ٹیم کاحصہ ہوں گے جبکہ وسیم اکرم، کورنٹی والش اور ایلن ڈونلڈ شین وارن کی ٹیم میں شامل ہیں۔

سچن بلاسٹرز اور وارن واریئرز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا .

قرعہ اندازی میں سچن ٹنڈولکر کی ٹیم میں ویست انڈیز کے برائن لارا سمیت ہندوستان کے سابق کھلاڑیوں وی وی ایس لکشمن، ساروو گنگولی اور وریندر سہواگ کے نام آئے جبکہ بائولنگ کے لیے ویسٹ انڈیز کے سابق باؤلر کرٹلی ایمبروز، جنوبی افریقہ کے شان پولاک ، آسٹریلیا کے گلین مک گرا اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کا انتخاب ہوا.

image
دنیا کے تیز ترین باؤلر اور پاکستان کے سابق کھلاڑی شعیب اختر کا انتخاب ٹاس کے ذریعے کیا گیا. شین وارن ٹاس ہار گئے اور وہ ٹنڈولکر کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

خیال رہے کہ شعیب اختر نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ ٹنڈولکر ان کی باؤلنگ سے ڈرتے ہیں یوں شین وارن کا ٹاس ہارنا ٹنڈولکر کے لیے خوش قسمتی ثابت ہوا کیونکہ ان کو شعیب اختر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا.

شین وارن کی ٹیم میں آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی متھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ اور اینڈریو سائمنڈز منتخب ہوئے.

ماضی کے عظیم بائولرز ویست انڈیز کے کورنٹی والش، پاکستان کے وسیم اکرم اور جنوبی افریقہ کے ایلن ڈونلڈ کی صورت میں شین وارن کے لیے مضبوط بائولنگ اٹیک ترتیب پایا۔

کرکٹ آل اسٹارز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ 7 نومبر کو نیویارک کے سٹی فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ ہیوسٹن میں 11 نومبر اور آخری میچ لاس اینجلس میں 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

image

شین وارن (کپتان)، متھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، مائیکل وان، جیکس کیلس، کمارسنگاکارا، اینڈریو سائمنڈز، جونٹی رھوڈز، ثقلین مشتاق، وسیم اکرم، ڈینیل ویٹوری، کورنٹی والش، ایلن ڈونلڈ اور اجیت اگرکار شامل ہیں۔

اس موقع پر سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی دنیا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین فارمیٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فارمیٹ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے مناسب ہے کیونکہ یہ مختصر وقت میں نتیجہ خیز ثابت ہوتا ہے اور توانائی بھی خوب استعمال ہوتی ہے۔

سچن ٹندولکر نے مزید کہا کہ آل اسٹارز کرکٹ سیریز امریکا کے بیس بال اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پرامید ہیں جہاں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد میچوں کو دیکھنے کے لیے موجود ہوگی جس میں ایسے تماشائی بھی موجود ہوں گے جنھوں نے کرکٹ کو اتنے قریب سے کھلتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں