ملتان کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گا : سعید احمد انصاری امیدوار ن لیگ مئیر ملتان

ملتان نئی آواز ( فیض رسول ) مسلم لیگ ن کے سعیدimage احمد انصاری امیدوار برائے مئیر ملتان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی قیادت نے اگر موقع دیا تو انشاءاللہ اللہ کی مدد سے ملتان شہر کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لے کے آئوں گا.ملتان میں میجر ایشوز جن میں صفائی کا نظام،واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کی درستگی،سٹریٹ لائٹس اور مین روڈ کی لائٹیں،گلیوں اور سڑکوں کی ڈویلپمنٹ،اسپتالوں کی حالت میں بہتری،سوئی گیس کی پرانی لائنوں کا خاتمہ اور نئی لائنوں اور TBS & DRS کی اپگریڈیش،واپڈا کے ٹیکنیکل اور لوڈننگ اشیوز اور اس کے علاوہ بہت سے اہم اشیوز جو ملتان شہر کی عوام کو درپیش ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائوں گا اور یہ سب اس وقت ممکن ہو سکے گا جب آپ سب دوستوں اور بزرگوں کا ساتھ ہو گا.اس تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے عامر سعید جو کہ سعید احمد انصاری کے بیٹے ہیں اور مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر چوہدری حمزہ ارشد اور چوہدری ارشد سمیت جنوبی پنجاب کے رہنماء اور کافی تعداد میں کارکن موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں