فرانس کے سابق وزیر بجٹ کو کرپشن میں تین سال کی سزا

پیرس (نمائندہ خصوصی ) فرانس کے سابق وزیر بجٹ جیروم کیوزک کو ٹیکس فراڈ سکینڈل اور منی لانڈرنگ میں تین سال کی سزا سنائی دی گی ، سابق وزیر بجٹ 63 سالہ جیروم کیوزک جو پیشے سے پلاسٹک سرجن ہیں نے اپنی وزارت میں ٹیکس چوری کے خلاف مہم کی حمایت کی تھی، لیکن یہ المیہ ہے کہ بیرون مملک میں بینک اکائونٹ کھول کر خود ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کرتے رہے۔

جیروم کیوزک اور ان کی اہلیہ پاٹریسیا کیوزک نے 2009 میں سوئٹزرلینڈ میں 6 لاکھ یورز اور سنگاپور بینک میں 27 لاکھ یورز ٹرانسفر کر کے چھپا رکھے تھے ، جرم ثابت ہونے پر جیروم کیوزک کو تین سال اور ان کی اہلیہ پاٹریسیا کیوزک کو دو سال کی قید کی سزا سنا دی گی۔

واضح  رہے، رواں ہفتہ برگیڈ کریمنل فرانس نے کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کامران گھمن, کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس چوہدری گلزار اور ظفر ملک کے علاوہ انکے پاکستانیوں ساتھیوں کو حراست میں لے کر ٹیکس چوری منی لانڈرنگ کے معاملہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں