اسلام آباد ماڈل سکول کے پرنسپل محمد ریاض 42 سال تعلیمی خدمات کے بعد اس ماہ ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد نئی آواز ( احسان احمد سے ) اپنے پیشے سے انتہائی مخلص اور اپنے فرائض انتہائی ایمانداری سے سرانجام دینے والے پرنسپل اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء I-10/2محمد ریاض 42سال تعلیمی خدمات سر انجام دینے کے بعد 31دسمبر2016ء کو اپنی ملازمت کی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے ۔image

تفصیلات کے مطابق محمد ریاض نے اپنی ملازمت کا آغاز 1974ء میں بطور TUGTایف جی ہائی سکول آرے بازار راولپنڈی سے شروع کیاجس کے بعد ان کی سلیکشن بطور TGTوفاقی نظامت تعلیمات میں 1982ء میں ہوئی جس کے بعد آپ نے بوکڑہ.نون اور بھارہ کہو کے تعلیمی اداروں میں خدمات سر انجا دیں .1994ء سے لے کر2011ء تک کا ایک طویل عرصہ آپ نے اسلام آباد کے ایک اہم ادارے G-9/4میں گزارااس ادارے کو بنانے اور سنوارنے میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.2011ء میں گریڈ19میں ترقی ملنے کے بعد آپ کو I-10/2کے سکول میں بطور پرنسپل تعینات کیا گیا جس کے بعد آپ نے انتہائی دوستانہ ماحول میں رہتے ہوئے اس ادارے کی تعلیمی حالت کو بہتر کیا جس کی وجہ سے اس ادارے کا نتیجہ شاندار رہا اور اس صلے میں محمد ریاض کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.محمد ریاض کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا خلا پر ہونا مشکل ترین ہے اور ایسے لوگ کم ہی ملیں گے جو اپناتن من لگا کر تعلیم کے ساتھ سچی محبت رکھیں اور بغیر کسی لالچ کے اپنے فرائض سے بھی بڑھ کر کام کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں