چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام لیبر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر پریس ریلیز

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) افلاس کی بستی میں تو ذرا جا کر تو دیکھو۔ وہاں بچےّ تو ہوتے ہیں مگر بچپن نہیں ہوتا۔پاکستانی مزدور نے اپنی محنت شاقہ سے معیشت کو ترقی کے تصور سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کے محنت کش مزدور تمام طبقوں کی نسبت وطن عزیز کی تعمیر ترقی کے سب سے زیادہ پرعزم ہیں وہ اپنے جائز حقوق کے تحفظ اور منصفانہ نظام معیشت کی تعمیر کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے لیبر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر سوسائٹی کی پریس ریلیز میں کیا اس موقع پر سوسائٹی کے دیگر اراکین جن میں سوسائٹی کی صدر برائے شعبہ خواتین محترمہ عائشہ تریسہ اور جنرل سیکرٹری محترمہ نادیہ آصف نے کہا کہ آج مزدور یوم مئی کے موقع پر شکاگو کے محنت کش رہنماؤں اور ان کے ہزاروں جانشینوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1886میں دنیا کے مختلف ممالک کی مزور تحریکوں میں انسانیت کی بقاء کے لیے جانیں قربان کر دیں۔ سوسائٹی کے دیگرا راکین جن میں نائب صدر ذوالفقا ر علی زولفی اور نائب صدر کلچرل امور سمیر ناصر سمیر، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شفیق چشتی اور سیکرٹری نشریات ملک ظفر اقبال اور اقلیتی رکن وحید قادر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج کا مزدور شکاگوکے مزدوروں سے زیادہ مظلوم ہے اور دنیا بھر میں آج تک محنت کشوں کو ان کے حقوق نہیں ملے مزدور طبقہ دنیا کے ہر ملک میں ایک مؤثر طاقت بن کر رہ گیا ہے اور تیسری دنیا میں مزدور تحریک کو مضبوط اور فعال بنا دیا گیا ہے شکاگوکے شہیدوں کی قربانی دنیا بھر کے مزدوروں کے حقوق اور عزت نفس کی تحریکوں کا عنوان بن گئی ہے اس لیے حکومت لیبر قوانین پر پوری ریاستی قوت کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں