133

گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کا 14 جون 2021 سے آغاز

14 جون بروز پیر سے”سرکاری عمارات کی صفائی ستھرائی کا ہفتہ“ کے طور پر منایا جا رہا ہے
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) کمالیہ،گورنمنٹ پبلک لائبریری کے انچارج طاہر رضانے پریس کلب الیکٹرانک میڈیا کمالیہ کے سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اور سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز جناب طاہر یوسف کے احکامت کی روشنی میں گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس کے تحت پہلے ہفتے میں صفائی،دوسرے ہفتے میں نکاسی آب اور تیسرے ہفتے میں 14 جون بروز پیر سے سرکاری عمارات کی صفائی ستھرائی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ لائبریری میں اس پروگرام کا مقصد لائبریری قارئین کو بہتر ماحول کی فراہمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں