مقبوضہ کشمیر میں اسلامی سکالرز کی گرفتاریوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

بھارت انتہاپسند ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے

عالمی برادری انسانی حقوق کی اس کھلی خلاف ورزی کا راستہ روکے : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) جنرل سیکرٹری کمالیہ بار سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے انتہاپسند ہندوتوا کے ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر مقبوضہ کشمیر میں اسلامی سکالرز کی گرفتاریاں کررہے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عالمی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور انسانی حقوق کی اس کھلی خلاف ورزی کا راستہ روکے، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں علماء کرام کی گرفتاریاں مذہبی مقامات پر قبضے کی بھارتی مہم کا آغاز ہے، آزادی پسند قائدین کے بعد اب کشمیریوں کی مضبوط آواز کو دبانے کیلئے ممتاز کشمیری مذہبی رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے جو انتہاپسند ہندوتوا کے ایجنڈے کو زبردستی نافذ کرنے کے منظم بھارتی منصوبہ کا حصہ ّہے، جس پرپاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، ا مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پہلے ہی پابندیاں عائد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں