جنرل راحیل شریف کی سی آئی اے کے سربراہ سے اہم ملاقات

image

واشنگٹن: جنرل راحیل شریف نے امریکی انٹیلی جنس ادارے ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر جان برینن سے ملاقات کی جس میں خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے  کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ریاست ورجینیا میں واقع ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے انٹیلی جنس امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ خطے میں مستقل امن و امان کے حوالے سے خصوصی طور پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں