کمشنر کراچی الیون نے معرکہ حق جشنِ آزادی کرکٹ میچ میں سجاس الیون کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیرِ سرپرستی چودہ روزہ معرکہ حق جشنِ آزادی فیسٹول کے سلسلے میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) اور کمشنر کراچی الیون کے درمیان کرکٹ میچ کراچی جمخانہ میں کھیلا گیا۔

سجاس الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 66 رنز بنائے، بدیع الزمان 21 اور شاہد ساٹی 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کمشنر الیون کی جانب سے حمزہ دین محمد، یوسف خان اور ہارون خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کمشنر الیون نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ذیشان مسیح نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 52 رنز اسکور کیے سجاس کی جانب سے ذیشان حسین نے ایک وکٹ حاصل کی امپائرنگ کے فرائض علی گوہر اور محمد حیدر خان نے انجام دیے جبکہ مسعود احمد میچ ریفری تھے۔

مہمانِ خصوصی کمشنر حسن نقوی نے کہا کہ اس فیسٹول کا مقصد آزادی کی اہمیت اور بھارت کے خلاف تاریخی فتح کو اجاگر کرنا ہے، اور جلد سجاس کے تعاون سے انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ تقریب میں اصغر عظیم، شاہد ساٹی، غوث بخش عباسی، نسیم بھٹو، حاظم بھنگوار، جاوید جھانگڑا اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں