یومِ آزادی ہمارے اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے متحد رہیں گے، بانی NUJ محمد احسان مغل

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں آزادی کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے اسلاف کے مشن کو جاری رکھیں، پاکستان کا قیام ایمان، قربانی اور عزمِ صمیم کی بدولت ممکن ہوا، اور آج ہمیں انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے قومی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ یومِ آزادی محض خوشی کا دن نہیں بلکہ یہ عہد وفا کا دن ہے۔ جب ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ مزید کہا کہ میری اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر آزمائش سے محفوظ رکھے، اسے امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں مل کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کی توفیق عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں