نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی و معرکہ حق ریلی کا انعقاد

ریلی کی قیادت محمد احسان مغل اور چوہدری آصف نے کی ، ریلی میں صدر MSF بوبی گجر، ولی عہد خان، رانا نومی نے خصوصی شرکت کی

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت بانی و مرکزی چیئر مین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور چیئر مین عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق چوہدری آصف محمود وڑائچ نے کی۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد اور نگزیب رضا، صدر مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن بوبی گجر، مرکزی نائب صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس آفتاب خان ، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری سید مبین الاسلام، میاں محمد فیاض، ولی عہد خان ، شہریار گجر، حسن گجر، بلال مغل، ملک قیصر محمود، سنی گجر، راحیل گجر، عبداللہ گجر، دلاور جٹ، علی ملک، توقیر بھٹی، ارسلان جٹ ، ہمیر جٹ، شہریار خان، زین مغل، محمد منصور، محمد وحید، محمد شہباز ، نبیل احمد ، محمد حسن، مستجاب خان، ملک حارث، محمد حسین رضا، بشیر احمد، قاسم علی ، عقیل جٹ ،عباس جٹ، تو قیر ناصر، ابراہیم بٹ، ارشد علی، محمد عمر، زمان علی جٹ اور شاہد بخاری سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر امریکن کونسلیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینر ز تھا مے پاکستان کی سلامتی، آزادی کے تحفظ اور انسانی حقوق کے لیے پُر جوش نعرہ بازی کی۔ پاکستان زندہ باد، قائد اعظم کا پاکستان معرکہ حق زندہ باد ” جیسے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں