ایس ایچ او تھانہ شادباغ زاہد حسین جوانوں کے ہمراہ سیلاب زدگان کی امداد میں پیش پیش، اہلِ علاقہ کا اظہارِ تشکر 

لاہور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق انسانیت کے جذبے سے سرشار پولیس جوان، اپنے حصے کا نوالہ بھی سیلاب متاثرین میں بانٹنے لگے۔ بھوکے پیاسے متاثرین کو پولیس نے کھانا کھلا کر عوام کے دل جیت لیے۔ پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کی حفاظت کے ساتھ بھوک مٹانے کے بھی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ پولیس اہلکاروں نے متاثرین کیلئے ذاتی وسائل سے دیگیں پکوا لیں۔ ایس ایچ او شاد باغ زاہد حسین اور جوانوں نے متاثرین سیلاب میں کھانا تقسیم کیا۔ علاقہ تھانہ شاد باغ کے ریلیف کیمپ میں متاثرہ خاندانوں کا پولیس کے اس اقدام پر اظہار تشکر کی اور دعائیں دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کا ذاتی وسائل سے بھی متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا قابل فخر جذبہ ہے۔ لاہور پولیس سکیورٹی کے ساتھ انسانی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ یہ وقت خدمت کا ہے، متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں