لاہور ہائی کورٹ: فیصلہ سائرہ افضل تارڈ کے والد کے خلاف آگیا

image

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے والد کے حق میں دئیے گئے دوبارہ گنتی کے حکم کو معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ میں درخواستگزار مامون تارڑ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے یونین کونسل نمبر نو حافظ آباد سے چیئرمین کی نشست پر افضل تارڑ کو شکست دی۔ لیکن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے دباو میں آ کر الگ الگ دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا جو کہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے بھی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو بحال رکھا۔ عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین سے نو دسمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں