Entertainment

ماڈل گرل ایان علی پر فرد جرم عائد

ماڈل گرل ایان علی پر فرد جرم عائد

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ملزمہ ایان علی نے سماعت کے دوران فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد صحت جرم سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ ایان علی پر کئی ماہ قبل فرد جرم عائد کی جانے تھی لیکن ملزمہ کی جانب سے مختلف درخواستیں دائر ہونے کے باعث معاملہ کئی ماہ تاخیر کا شکار رہا۔
یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

فیس بک پر زیادہ دوست ہونا پریشانی کا باعث

کیا فیس بک پر آپ کے بہت زیادہ دوست ہیں ؟ اگر ہاں تو ہوسکتا ہے کہ ان کی موجودگی آپ کو ذہنی تناﺅ کا مریض بنا دے خاص طور پر اگر آپ نوجوان ہیں۔
یہ دعویٰ ایک کینیڈین تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
مانٹریال یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر تین سو سے زائد دوستوں کا ہونا ذہنی تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں نمایاں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن مقبولیت سوشل میڈیا پر ساتھیوں کا دباﺅ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران کم عمر نوجوانوں پر ہونے والی 88 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔
یہ نوجوان اکثر فیس بک استعمال کرتے تھے اور ان کے دوستوں کی تعداد بھی کافی تھی جس کے بعد محققین نے نوجوانوں کے ہارمون کورٹیسول کے نمونے کئی بار مختلف اوقات میں حاصل کیے۔
محققین کا […]

برطانوی گلوکار کا گٹار 24 لاکھ ڈالر میں فروخت

برطانوی گلوکار کا گٹار 24 لاکھ ڈالر میں فروخت

معروف و مشہور اور عالمی شہرت یافتہ  برطانوی موسیقار جان لینن کے استعمال میں رہنے والا گٹار امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی ایک نیلامی میں 24 لاکھ ڈالر کا فروخت ہوا ہے۔
گبسن J160-E ماڈل کے اس گٹار کو جان لینن نے اپنے کئی معروف گانوں کی ریکارڈنگ میں استعمال کیا تھا۔
سنہ 1962 یہ گٹار امریکہ سے منگوایا گیا تھا اور امریکہ سے برطانیہ اس ماڈل کے صرف دو گٹار ہی لائے گئے تھے۔ ایک گٹار جان لینن کے لیے اور دوسرا بھی معروف برطانوی میوز ک بینڈ بیٹلز کے ہی رکن جارج ہیریسن کے لیے لا گیا تھا۔
جان لینن نے تقریباً ایک سال تک اس گٹار پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد سنہ 1963 میں اسے جارج ہیریسن کے گٹار کے ساتھ بدل لیا تھا۔
یہ گٹار تقریباً ایک برس تک جان لینن کے زیرِ استعمال رہا
سنہ 1963 سے کسی کو نہیں معلوم تھا کہ یہ گٹار کہاں […]

پکاسو کی پینٹنگ کی چھ کروڑ سے زیادہ کی نیلامی

پکاسو کی پینٹنگ کی چھ کروڑ سے زیادہ کی نیلامی

پکاسو کی پینٹنگ ’لا گومیوز‘ چھ کروڑ 75 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی
امریکی شہر نیو یارک کی ایک نیلامی میں مشہور مصور پکاسو کی پینٹنگز کے سلسلے میں سے ایک پینٹنگ کی سب سے زیادہ بولی لگی ہے۔
جمعرات کو نیلام گھر ’سدبیز‘ کی ’امپرشنسٹ اینڈ ماڈرن آرٹ‘ کی نمائش کے موقعے پر پکاسو کی پینٹنگ ’لا گومیوز‘ چھ کروڑ 75 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔

یہ پیٹنگز پکاسو کی جانب سے 1901 اور 1904 کے درمیان بنائی تھیں جس کو بلیو پیریئڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس عرصے میں پکاسو نے نیلے رنگ کا استعمال زیادہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ مشہور مصور وین گوہ کی قدرتی منظر کی پینٹنگ کی بولی پانچ کروڑ 14 لاکھ ڈالر تک گئی۔
سدبیز نے ایک ہی دن میں دونوں پینٹنگز سمیت 30 کروڑ 67 لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں۔
امپریشنسٹ اور جدید آرٹ کے شریک سربراہ سائمن شا نے اس نیلامی کے بارے میں کہا ’یہ فروخت […]

advertise